: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلورو : یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں بنگلورو کے مرکزی اہل سنت جامعہ
حضرت بلال اور ادارہ شرعیہ کے تحت بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی منعقد ہوئی ـ
اس پروگرام میں شمالی ہند کے معروف عالم دین مولانا غلام رسول بلیاوی
اورمفتی سید شاہد علی میاں نے شرکت کی۔ شہر کے غوثیہ میدان میں یکساں سول کوڈ کے خلاف احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد
میں بنگلور
اور اطراف و اکناف کے برادران اسلام موجود رہےـ اس موقع پر رکن
کونسل بہار و مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے صدر مولانا غلام رسول بلیاوی نے
حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان پرسنل لا میں مداخلت برداشت نہیں
کرسکتے ۔ ـ اگر یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا ، تو ادارہ شرعیہ کی جانب سے
ہندوستان کے ہر ضلع سے مسلمانوں کا قافلہ دہلی پہنچ کر احتجاج کرے گا ـ